12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کراچی میں فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ رشید آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں جن کی شناخت محمد جنید اور سیفن کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جبکہ زخمی چار سال کے بچے کا علاج جاری ہے۔

ایس پی بلدیہ مغیز ہاشمی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران پتا چلا ہے کہ چاروں افراد گھر کے باہر کھڑے تھے اس دوران نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے 12 خول ملے ہیں بظاہر یہ ذاتی دشمنی کا واقعہ لگتا ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں