تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی میں شہری کا ٹریفک پولیس اہلکار پر بہیمانہ تشدد

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں شہری نے ٹریفک پولیس اہلکار کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گاڑی نو پارکنگ سے ہٹانے کا کہنے پر شہری نے ٹریفک پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ذرائع کے مطابق شہری نے ٹریفک اہلکار کی بلٹ پروف جیکٹ کھینچ کر اسے نیچے گرا دیا اور اہلکار پر مکے برساتا رہا۔

ٹریفک پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ گاڑی نو پارکنگ میں کھڑی تھی جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی تھی، گاڑی ہٹانے کا کہا تو مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ٹریفک پولیس اہلکار کے مطابق بااثر شہری نے کہا کہ میرا باپ سندھ سیکریٹریٹ میں اعلیٰ افسر ہے،گلشن اقبال پولیس نے ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے شہری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں خاتون کی ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی، مقدمہ درج

خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں کراچی میں خاتون نے خیابان شجاعت سے خیابان شہباز کا سگنل توڑا، ٹریفک پولیس نے بدر کمرشل پر گاڑی روک لی، ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے روکے جانے پر خاتون شرمندہ ہونے اور اہلکار سے تعاون کرنے کے بجائے کسی سے فون پر بات کررہی تھی اور مسلسل اہلکار پر بااثر ہونے کا رعب جھاڑ رہی تھی۔

اے آر وائی نیوز کی خبر پر خیابان شہباز پر پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا، مقدمہ تھانہ درخشاں میں کار سرکار میں مداخلت پر درج کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -