تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی، مویشی منڈی جانے والوں پر بڑی پابندی عائد

کراچی: شہر قائد میں لگنے والی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کو شام 7 بجے کے بعد خریداری کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی سپرہائی وے مویشی منڈی کی انتظامیہ نے حکومتی اعلان پر من وعن عمل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آج شام سات بجے سے مویشی  منڈی میں خریداری بند کرنے کا اعلان کردیا۔

مویشی منڈی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’حکومتی اعلانات کی روشنی میں منڈی کے دروازے شام 7 بجے سے شہریوں کے لیے بند کردیے جائیں گے،  بیوپاری حضرات مقررہ اوقات میں خرید و فروخت کے پابند ہوں گے‘۔

مزید پڑھیں: غیرقانونی مویشی منڈیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں: کراچی: سپر ہائی وے مویشی منڈی میں 2 لاکھ سے زائد جانور آگئے

ترجمان کا کہنا ہے کہ  شہری اور میڈیا نمائندگان کو بھی شام 7 بجے کے بعد منڈی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور جو خریدار یا لوگ مویشی منڈی کے اندر موجود ہوں گے انہیں باہر نکال دیا جائے گا۔

ترجمان مویشی منڈی کا کہنا ہے کہ حکومتی فیصلوں اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا، شہری اور بیوپاری حضرات سے بھی ایپل کرتے ہیں کہ وہ تعاون کریں۔

یاد رہے کہ نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر اور محکمہ صحت کی جانب سے موصول ہونے والی سفارشات کی روشنی میں حکومت نے مویشی منڈی کو شام 7 بجے کے بعد بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -