تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

کرونا کیسز میں اضافہ، کراچی کے ایک اور ضلع میں لاک ڈاؤن کا نفاذ

کراچی:کرونا مریضوں کی تعداد میں ہونے والے اضافے کے پیش نظر شہر قائد کے ایک اور ضلع میں مائیکر اسمارٹ ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں کرونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کے پیش نظر ضلع وسطی ، غربی اور کیماڑی کے بعد ضلع شرقی میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کے احکامات جاری کردیے۔

ڈپٹی کمشنر شرقی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گلشن اقبال اور جمشید ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں آج رات بارہ بجے سے 31 دسمبر تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق گلشن اقبال کے سب ڈویژن میں آنے والے علاقوں سوک سینٹر، عیسیٰ نگری، ڈالمیا، پی آئی بی، گلشن 5، پہلوان گوٹھ، جمالی کالونی، گلزار ہجری 12، صفورہ کالونی، فیصل کینٹ کے مخصوص مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ، گھروں‌ سے باہر نکلنے پر پابندی عائد

علاوہ ازیں سب ڈویژن جمشید ٹاؤن کے علاقوں اختر کالونی، منظور کالونی، اعظم بستی، محمودآباد، گارڈن ایسٹ، سولجر بازار، پی ای سی ایچ ایس اور جمشید کوارٹر کے مخصوص مقامات پر بھی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

مذکورہ علاقوں میں شہریوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہوگا، جبکہ کریانہ، میڈیکل اسٹور اور ضروری اشیاء کی دکانوں کے علاوہ ہر قسم کے کاروبارپر  پابندی اور غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

مذکورہ علاقوں میں آمد و رفت پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ آن لائن ٹیکسی سروس یا کسی بھی قسم کا پارسل پہنچانے اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی بھی اجازت نہیں ہوگی، شہریوں کو گھر یا علاقے سے باہر نکلنے کے لیے وجہ بیان کرنا ہوگی بغیر عذر کسی کو نہیں‌ نکلنے دیا جائے گا، مریض کے ساتھ ایک تیماردار کو جانے کی اجازت ہوگی۔

Comments

- Advertisement -