جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کراچی : ڈریپ کا جعلی ادویات بنانے والے کارخانے پر چھاپہ، مالک سمیت 5 افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈریپ نے جعلی ادویات بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں جعلی دوائیاں قبضے میں لے لیں اور مالک سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم کے ویژن اور وزیر صحت کی ہدایت پر جعلی ادویات کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈریپ کی ٹیم نے کراچی میں سب سے بڑی کاروائی کی، سندھ کے ڈرگ انسپکٹرز اور پولیس نے کراچی میں جعلی ادویات بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مارا۔

- Advertisement -

جعلی کارخانے میں غیر قانونی طور پر الپائن، ایلکون، ٹرائیگون وغیرہ کے نام سے ادویات بنائی جا رہی تھیں، کارروائی میں بڑی مقدار میں جعلی ادویات کو قبضے میں لے لیا گیا۔

کارخانے کے مالک اور 5 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور ملزمان کیخلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ جعلی ادویات ادویات کے سیمپل لیبارٹری میں بھجوا دیئے گئے ہیں۔

وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق ملک سے جعلی ادویات کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، جعلی ادویات کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ وزارت کا قلمدان سنبھالتے ہی ڈریپ کو آن رجسٹرڈ اور جعلی ادویات کے خاتمے کا ٹاسک دیا تھا، جعلی ادویات میں ملوث عناصر انسانیت کے دشمن ہیں، کسی صورت میں بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، ملوث عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں