پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

کراچی کے کئی علاقوں میں گیس غائب، شہری اذیت کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی کے کئی علاقوں میں گیس کے بحران کے باعث شہری اذیت کا شکار ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں بیشتر مقامات پر گیس پائپ لائنوں میں پانی بھرا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں گیس بحران جاری ہے اور سوئی سدرن گیس کمپنی گیس کی فراہمی میں ناکام ہے۔

کراچی کے کئی علاقوں میں گیس غائب ہونے سے شہری اذیت کا شکار ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ بیشتر مقامات پر گیس لائنوں میں پانی بھرا ہے، جن میں ماڈل کالونی، نیوکراچی، یو پی موڑ، لیاقت آباد، ملیر معین آباد سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

ایس ایس جی سی کا کہنا ہے گیس لیکج کی وجہ سے دو سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس ضائع ہو رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں