جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

کراچی میں گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر زہر دیکر مارنے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں 16 سال کی گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر زہر دے کر مارنے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ گلشن اقبال 13 سی میں 16 سالہ سونیا بنگلے میں ملازمہ تھی، والدہ کا کہنا ہے کہ اتوار کو صبح سونیا معمول کے مطابق بنگلے میں کام کرنے گئی جب گھر واپس آئی تو حالت تشویش ناک تھی۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ سونیا کو گزشتہ روز انتہائی تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا تھا۔

لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ سونیا دوراج علاج دم توڑ گئی ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمہ کی موت کیسے ہوئی اس سے متعلق تفتیش جاری ہے، لڑکی کے اہلخانہ زیادتی اور زہر دینے کا دعویٰ کررہے ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں لڑکی کی موت اور زیادتی کے شواہد کی جانچ کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں