اشتہار

کراچی: حسین آباد میں ایم کیو ایم کا سابق کارکن قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے حسین آباد میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایم کیو ایم کے سابق کارکن کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے حسین آباد میں دکاندار کو ٹارگٹ کرکے قتل کردیا گیا، مقتول کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، مقتول ماضی میں ایم کیو ایم کا سابق کارکن تھا۔

مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فائرنگ سے زخمی شہری کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

- Advertisement -

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مقتول ویلڈنگ کی دکان پر بیٹھا تھا مسلح ملزمان نے شہزاد کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا جبکہ ملزمان نے جاتے ہوئے بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں شہری بھی زخمی ہوئے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے ملزمان کی شناخت ہوسکے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مقتول ماضی میں ایم کیو ایم کا سرگرم کارکن رہ چکا ہے اور اس کی ایم کیو ایم سے وابستگی تھی۔

گورنر سندھ کا نوٹس

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں