منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

آج کراچی کے کن علاقوں میں بادل جم کر برسے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش ہوئی جس سے اورنگی ٹاؤن اور سرجانی ٹاؤن کی سڑکیں زیرآب آگئیں۔

نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا اور سہراب گوٹھ میں بادل جم کر برسے، برسات کی وجہ سے اورنگی ٹاؤن اور سرجانی کی مختلف شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا جس سے موٹر سائیکل سواروں اور راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرجانی ٹاؤن میں سب سے زیادہ 70.4 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، اورنگی ٹاؤن میں 26 اور گلشن معمار میں 8.6 ملی میٹر بارش ہوئی۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ نارتھ کراچی میں 7.5 ملی میٹر، مسرور بیس پر 2 اور میٹ آفس کے اطراف میں ایک ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

ماہرموسمیات کا کہنا ہے کہ سرجانی میں رات تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں