اشتہار

کراچی: داتا نگر سے لاپتا ہونے والی بچی کی لاش نالے سے برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے داتا نگر سے لاپتا ہونے والی کمسن بچی کی لاش نالے سے برآمد ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے داتا نگر سے لاپتا ہونے والی 6 سالہ بچی فریحہ کی لاش نالے سے برآمد ہوئی ہے، بن قاسم پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

بچی کے والد محمد اعظم کا کہنا ہے کہ ’6 سالہ بیٹی فریحہ تین روز قبل گھر سے چیز لینے نکلی تھی۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے قتل کے شبے میں تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

بچی کے چچا کی میڈیا سے گفتگو

بچی کے چچا بہرام نے اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھتیجی تین روز پہلے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتا ہوئی بچی کی لاش بوری میں بند تھی پیر رسی سے بندھے تھے۔

چچا کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بچی کو زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ فریحہ پہلی جماعت کی طالبہ تھی۔

نالائق وزیراعلیٰ بتائیں کراچی کے بچے کب خود کو محفوظ محسوس کریں گے، خرم شیر زمان

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں بچوں کی گمشدگی، لاشیں ملنے کا عمل نہیں رک سکا ہے پولیس کی جانب سے لاپتا بچی کی تلاش کے لیے موثر اقدامات نہیں کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ نالائق وزیراعلیٰ بتائیں کراچی کے بچے کب خود کو محفوظ محسوس کریں گے، مراد علی شاہ صرف جھوٹی تسلیاں دینے کے لیے تنخواہ لیتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے لاپتا ہونے لے 4 سالہ بچے کی لاش نالے سے برآمد ہوئی تھی۔

اس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز کا بتانا تھا کہ 4 سالہ بچہ حسبان احمد 12 جنوری کی رات ساڑھے 10 بجے گھر کے باہر سے لاپتا ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں