تازہ ترین

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 9 مئی کے...

کراچی: قتل اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی: پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) حکام کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کارروائی کے دروان اقدام قتل اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی دی ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں بلال اور عابد زمان شامل ہیں، ملزمان نے گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر کار سوار شہری کو قتل کیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے گلستان جوہر میں ہی بیکری کے گارڈ کو قتل کیا اور اسکا اسلحہ لے کر فرار ہوگئے تھے۔

سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان کا گروہ گلستان جوہر، سچل، شارع  فیصل میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

Comments