تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی کے اسکول کھولنے کا مشروط اعلان

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اگر کرونا کی صورت حال بہتر ہوئی تو اسکول کھول دیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کرونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کی موبائل سم بند کرانے کا فیصلہ گیم چینجر ثابت ہوا کیونکہ اس فیصلے کے بعد شہریوں نے بڑی تعداد میں ویکسین لگوائی۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لاکھوں شہری ویکسین لگانے کے لیے گھر سے باہر نکلے، انتظامیہ تمام شہریوں کو ویکسین کی فراہمی کے لیے اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کو پیش کش کی کہ اگر وہ سڑکوں پر آنا چاہتے ہیں تو وہ ماسک پہن کر ضرور آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جو جنگ جاری ہے وہ سیاسی نہیں بلکہ صحت سے متعلق ہے، ہم سب کو مل کر  شہریوں کو ایک پیغام دینا چاہیے کہ ماسک پہنچیں اور ویکسین لگوائیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی میزبانی میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کا کرونا کی صورت حال سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی اور نئی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں 9 اگست کے بعد لاک ڈاؤن رہے گا یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا

این سی او سی نے سندھ میں9اگست سےلاک ڈاؤن ختم کرنےکافیصلہ کرتے ہوئے کراچی اور حیدرآباد نئی پابندیاں  عائد کرنے کا اعلان کیا۔

این سی او سی نے محرم میں ایس او پیز  پر عمل درآمد بہتر بنانے اور وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے این سی او سی حکام کو آگاہ کیا کہ کراچی میں کرونا ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث پابندیاں عائد کی گئیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے ویکسی نیشن بڑھانے کی بھی تعریف کی گئی۔

Comments

- Advertisement -