12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

کراچی:نیوایئرنائٹ پرسی ویوجانےپر پابندی‘دفعہ144 نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی انتظامیہ نے شہرقائد میں نیو ایئر نائٹ کی مناسبت سے دفعہ 144نافذ کر دی ہے اور ساحل سمندرجانے پربھی پابندی عائد ہے۔

تفصیلات کےمطابق کراچی انتظامیہ کی جانب سےشہرقائدمیں نیو ایئر نائٹ کی مناسبت سے دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے بھی پلان جاری کردیا گیا ہے جبکہ شہریوں کو ساحل سمندر سے دور رکھنے کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ کنٹینرزساحل پر آنے کی پابندی پر عملدر آمد کے لیے لگائے جائیں گے اورآج شام سی ویو جانے والی سڑکوں کو بند کر دیا جائے گا۔

اس موقع پر شہریوں کو زحمت سے بچانے کے لیے ٹریفک پولیس کےجاری ٹریفک پلان کےمطابق اختر کالونی سے سی ویو کی طرف سفر نہیں کیا جا سکےگا۔

اختر کالونی اور کورنگی سے آنے والے ٹریفک کو شارع فیصل کی طرف موڑا جائے گا۔ کے پی ٹی پل سےامریکی قونصلیٹ جانے والا روڈ رات 9بجے بند کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بوٹ بیسن چورنگی سے بلاول چورنگی جانے والا روڈ بند رہے گا،جبکہ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے آنے والی بڑی گاڑیوں کو نیشنل ہائی وے کی طرف موڑا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں