بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

کراچی: شاہ فیصل میں پیٹرول پمپ میں آگ بھڑک اٹھی، عمارت کو لپیٹ میں لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے شاہ فیصل تین نمبر میں غیرقانونی پیٹرول پمپ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے رہائشی عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ پیٹرول پمپ رہائشی عمارت کے نیچے قائم ہے، آگ نے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ لوگ بھی پھنسے ہوئے ہیں۔

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں پھنسے لوگوں کو نکالا جارہا ہے۔

- Advertisement -

فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی آگ بجھانے میں مصروف ہے جبکہ آگ پر قابو پانے کے لیے مزید گاڑیاں بھی طلب کرلی گئی ہیں۔

فائر افسر کا بتانا ہے کہ عمارت کے نچلے حصے میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور عمارت میں پھنسے افراد کو چھت پر بھیج دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمارت سے ایک شخص کو نیم بیہوشی کی حالت میں نکالا گیا ہے جبکہ فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر موجود ہیں۔

علاوہ ازیں دکان کے باہر کھڑی متعدد موٹرسائیکلیں جل گئیں، جبکہ عمارت میں دھویں کی وجہ سے ریسکیو کارروائی میں دشواری کا سامنا ہے۔

بعدازاں ایس ایس پی کورنگی توحید میمن نے کہا کہ آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے، پمپ کے مالک نے کورٹ آرڈرز لے رکھے تھے جس کی وجہ سے پولیس کارروائی نہیں کرسکتی۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ڈیڑھ ماہ قبل پیٹرول پمپ کو بند کردیا تھا، آگ لگنے کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے، چھت پر موجود افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

ترجمان ریسکیو حکام کا بھی کہنا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے، کولنگ کے بعد آخری سرچ آپریشن کیا جائے گا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں