اشتہار

کراچی : کوچنگ سینٹر میں ڈکیتی، ڈاکوؤں نے طلبہ اور اساتذہ کو یرغمال بنالیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مسلح ڈاکوؤں کوچنگ سینٹر میں طلبہ اور اساتذہ سے رقم، موبائل فون اور زیورات چھین کر فرار ہوگئے، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے طلبا کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں کوچنگ سینٹر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ، جہاں مسلح ڈاکوؤں نے کوچنگ سینٹر میں گھس کر طلبہ،اساتذہ کو یرغمال بناکر لوٹ مار کی۔

مسلح افراد نے اساتذہ اور طلبہ سے نقد رقم، موبائل فون اور زیورات چھین لیے، متاثرہ افراد نے بتایا کہ مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے رواں سال جنوری میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں ڈاکوؤں نے گلشن معمار میں کوچنگ سینٹر کے اندر گھس کر 15 سے زائد طلبہ کو لوٹ لیا تھا۔

بعد ازاں پولیس نے ڈاکوؤں کی کوچنگ سینٹر میں ڈکیتی کا مقدمہ گلشن معمار تھانے میں درج کیا تھا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں