پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

ویڈیو: ٹارگٹ کلر نے سر پر پستول رکھ کر گولی چلا دی لیکن ’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کہا جاتا ہے کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، شہر قائد میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شہری کو اللہ نے قتل ہونے سے معجزاتی طور پر بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ، رشید آباد میں ایک سیاسی جماعت کے کارکن کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش ناکام ہو گئی، نعیم نامی شخص کے سر پر پیچھے سے ٹارگٹ کلر نے پستول رکھ کر ٹریگر دبا دیا لیکن گولی نہ چل سکی۔

اے آر وائی نیوز نے اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹارگٹ کلر نے سر پر پہنچ کر ٹریگر دبایا لیکن پستول نہ چلا، فوٹیج میں نعیم نامی شخص کو گلی میں جاتے دیکھا جا سکتا ہے، جب عقب سے ایک ٹارگٹ کلر ہیلمٹ پہنے دوڑتا ہوا ان کے پیچھے پہنچ گیا۔

ٹارگٹ کلر نے پستول چلانے کی کوشش کی لیکن گولی چیمبر میں پھنس گئی، ملزم نے پھر سے پستول لوڈ کر کے گولی چلانے کی کوشش کی، لیکن دوبارہ بھی گولی نہ چل سکی۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ناکام ہونے پر ٹارگٹ کلر واپس بھاگا، اور پیچھے کھڑی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جس شہری کو ٹارگٹ کیا جا رہا تھا وہ چند روز قبل دوسری جماعت میں شامل ہوا تھا۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں