جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، دھماکا خیز مواد کراچی لاتے دہشتگرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: محکمہ انسداد دہشتگرد (سی ٹی ڈی) نے قومی شاہراہ پر اہم کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں دہشتگردی کا گھناؤنا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد کراچی لاتے 4 دہشتگرد پکڑے گئے، قومی شاہراہ پر روہڑی کے قریب مشکوک کار کو روک کر تلاشی لی گئی تھی۔

حکام کے مطابق کار سے دھماکا خیز مواد برآمد ہوا جس کے فوراً بعد 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، چاروں ملزمان مختلف کیسز میں مطلوب ہیں جبکہ ان کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں پر 16 سے زائد مقدمات ہیں۔

- Advertisement -

کراچی کے شہریوں سے چھینی گئی گاڑیوں سے متعلق بڑی خبر

تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ دھماکا خیز مواد کراچی دہشتگردی کی نیت سے لے کر جا رہے تھے۔

حکام نے بتایا کہ ملزمان کراچی سمیت مختلف اضلاع میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور یہاں سے چوری شدہ کاریں اور موٹر سائیکلیں بلوچستان حاجی مندرانی کو فروخت کرتے تھے، حاجی مندرانی چوری شدہ گاڑیاں بلوچ دہشتگرد تنظیموں کو مہیا کرتا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں