12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

کراچی میں ہلکی بارش کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 2 روز سے چلنے والی سرد ہواؤں کی شدت میں کمی آگئی، کراچی کا درجہ حرارت آج 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا تاہم جمعے سے بوندا باندی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔ کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغرب سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔

- Advertisement -

جمعرات اور جمعہ کے روز کراچی میں بادل چھائے رہیں گے اور بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کراچی سمیت سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ 2 روز سے موسم معمول سے زیادہ سرد رہا اور حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے علاوہ بھی آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔

محکمے کا کہنا ہے کہ کل بروز جمعرات کوئٹہ، ژوب، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

جمعرات سے ہفتہ کے دوران مالا کنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اسی عرصے کے دوران مالا کنڈ ڈویژن (سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپر دیر)، ہزارہ ڈویژن، مری اور گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی برفباری کا امکان ہے۔

جمعہ سے ہفتہ کے دوران ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال اور سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند میں کمی کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں