اشتہار

نور جہاں کے علاج میں غفلت پر ڈائریکٹر چڑیا گھر فارغ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ہتھنی نورجہاں کے علاج میں غفلت ولاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر ڈائریکٹر چڑیا گھر کو کڑی سزا مل گئی

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینئر ڈائریکٹر چڑیا گھر خالد ہاشمی کو سفاری پارک اور ریکریشن کے عہدوں سے فارغ کردیا گیا ہے اور میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ نے خالد ہاشمی کی سروسز محکمہ لوکل گورنمنٹ کے سپرد کردیں۔

رپورٹ کے مطابق خالد ہاشمی کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل سے جانوروں کی صحت کو شدیدنقصان پہنچا،گزشتہ دنوں قیمتی گولڈن ٹائیگرغذا کی کمی ،نامناسب دیکھ بھال کی وجہ سے مرا جبکہ لاپروائی کےباعث ہتھنی نور جہاں کی بیماری نے شدت اختیارکی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: کراچی: چڑیا گھر کی ہتھنیاں نور جہاں اور مدھو بالا کہاں جائیں گی؟

گذشتہ روز غیر ملکی ماہرین کی ٹیم نورجہاں کے علاج کے غرض سے کراچی آئی جنہوں نے کل پورا دن چڑیا گھر میں گزارا تاہم خالد ہاشمی پورا دن موجود نہ تھے،ڈائریکٹر چڑیا گھر کی عدم موجودگی پر گورنر نے کارروائی کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ کراچی چڑیا گھر میں موجود چاروں ہاتھیوں کو بہت چھوٹی عمر میں 2009 میں تنزانیہ کے جنگل سے پاکستان لایا گیا تھا۔

نور جہاں اور مدھوبالا کو کراچی چڑیا گھر منتقل کیا گیا جبکہ ملیکہ اور سونو کو کراچی سفاری پارک لایا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں