جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

کرن جوہر نے اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 کے پوسٹرز جاری کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف ڈائریکٹر کرن جوہر نے اپنے اگلے پراجیکٹ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 کے ابتدائی  پوسٹرز جاری کر دیے، فلم میں ٹائیگر شیروف دو نئے چہروں کے ساتھ نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بولی وڈ کو متعدد سپرہٹ فلمز دینے والے کرن جوہر نے اپنے اگلے پراجیکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ اپنی بلاک بسٹر فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کا دوسراحصہ بنا رہے ہیں، جس میں جیکی شیروف کے صاحب زادے ٹائیگر شیروف مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

فلمی پنڈت جہاں ان پوسٹرز کو متاثر کن قرار دے رہے ہیں، وہیں ان کی کرن جوہر کی پہلی فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ کے پوسٹرز سے مشابہت کا بھی انٹرنیٹ پر چرچا ہے۔

یاد رہے کہ ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ اپنے زمانے کی بلاک بسٹر فلم تھی، جس میں شاہ رخ خان اور کاجل کی ہر دل عزیز جوڑی نے جلوے دکھائے تھے، فلمی کہانی ’لو ٹرائی اینگل‘ پر مشتمل تھی، جس میں رانی مکھرجی نے بھی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے تھے۔

اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 میں بھی دو ہیروئنز اینانا پانڈے اور تارا سوتیراجلوہ گر ہوں گی، بہ ظاہر یہ بھی ایک لو ٹرائی اینگل ہے، جو ڈانس کے گرد گھومتی ہے۔

یاد رہے کہ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کرن جوہر کی وہ پہلی فلم تھی، جو انھوں نے شاہ رخ خان کے بغیر بنائی تھی۔

ٹائیگر شیروف کی حالیہ ریلیز باغی سو کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی، فلم پنڈتوں کے مطابق اسٹوڈنٹ آف دی ایئر2 بھی شان دار بزنس کرے گی۔


بھارتی فلمساز کرن جوہر کو بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں