ممبئی: بالی ووڈ اداکاروں کی مشہور جوڑی 7 سال بعد شائقین کو ایک فلم میں ایک ساتھ نظر آئے گی کیو نکہ کنگ خان اور کرینہ بھارتی خلا باز پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ اور کرینہ کے درمیان برف پگھلنا شروع ہوگئی اور 7 سال سے جاری تنازعات آخر کار ختم ہوگئے جس کے بعد وہ ایک ساتھ کام کرنے پر رضا مند ہوئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی خلا باز راکیش شرما کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم سیلوٹ میں بے بو (کرینہ) کنگ خان کی اہلیہ مدھو کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
مزید پڑھیں: کرینہ کپور کی جیکٹ، قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
قبل ازیں مسٹر پرفیکٹ کو راکیش شرما کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی گئی تھی جسے عامر خان نے ٹھگ آف ہندوستان کی مصروفیات کے باعث ٹھکرا دیا تھاجس کے بعد ہدایت کار نے کنگ خان کو آفر دی۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور کرینہ نے 7 برس قبل فلم سیلوٹ میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان تنازعات ہوگئے تھے جس کے باعث دونوں ایک تقریب میں شرکت بھی نہیں کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کرینہ سے تعلقات کا دعویٰ بھارتی اداکار کو مہنگا پڑ گیا
گزشتہ برس کرینہ کپور نے دبئی میں اپنے بزنس کا آغاز کیا تھا جس کی افتتاحی تقریب میں انہوں نے بالی ووڈ کی تمام نامور شخصیات کو مدعو کیا تھا البتہ کنگ خان کو انہوں نے دعوت نامہ بھیجا ہی نہیں تھا۔