ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

’کشمیریوں کو استصواب رائے سے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کے سفرا اجلاس میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی افواج کشمیریوں پر ناقابل بیان مظالم ڈھارہی ہے، بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو رسائی دے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں جموں کشمیر پر منعقدہ او آئی سی رابطہ گروپ کے سفرا اجلاس میں کیا، انہوں نے کشمیر کے مظلوم عوام سے یکجہتی پر امت مسلمہ کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ جموں وکشمیرکی صورتحال عالمی برادری سےچھپی ہوئی نہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت افواج کشمیریوں پر ناقابل بیان مظالم ڈھا رہی ہے، مقبوضہ کشمیر پر سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل کیا جائے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو وادی تک رسائی دی جائے۔

- Advertisement -

وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیریوں کو استصواب رائے سے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے کیونکہ پانچ اگسر کے غیر قانونی اقدام سے مقبوضہ خطہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو ہندوتوا غالب خطے میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

شاہ محمود نے کہا کہ آبادی کے تناسب میں تبدیلی چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، مقبوضہ کشمیر دنیا میں سب سے زیادہ قابض افواج کی موجودگی والا خطہ بن چکا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر بھرپور سیاسی اور سفارتی مہم چلائی ہے اور وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی خطاب میں بھی مسئلہ کشمیر پر بات کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں