ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

کترینہ کیف گھر پر ہر ہفتے کس میٹنگ کی صدارت کرتی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی ’بار بی ڈول‘ کترینہ کیف کے شوہر و معروف اداکار وکی کوشل نے اہلیہ سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وکی کوشل اور اداکارہ سارہ علی خان کی فلم ’زرا ہٹکے زرا بچکے‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے جس کی تشہیر میں دونوں مصروف ہیں۔

وکی کوشل نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ کترینہ کیف گھر میں اسٹاف کے ساتھ ہر ہفتے بجٹ پر میٹنگ کرتی ہیں۔

- Advertisement -

متعلقہ: کترینہ کیف کا سلمان خان کی شادی پر پوچھے گئے سوال کا دلچسپ جواب

وہ کہتے ہیں کہ میں اہلیہ کو میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے دیکھ کر بہت لطف اندوز ہوتا ہوں اور بطور ممبر اس میں شریک ہوتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ کترینہ کیف گھر میں اس بات کا خاص خیال رکھتی ہیں کہ پیسہ کہاں کہاں خرچ کیا جا رہا ہے۔

وکی کوشل اور کترینہ کیف نے دسمبر 2021 میں ریاست راجستھان کے سوائی مادھو پور میں شادی کی جس میں صرف قریبی دوست اور خاندان کے افراد نے شرکت کی تھی۔ شادی سے قبل دونوں نے اپنے تعلقات کو انتہائی خفیہ رکھا۔ وہ بالی وڈ کے مقبول ترین جوڑوں میں سے ایک ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں