نیویارک: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کو بھی وہ اعزاز مل گیا جو شاہ رخ خان، دبنگ خان، ایشوریہ رائے اور کرینہ کپور کو حاصل تھا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف کا مجسمہ امریکی میوزیم مادام تساؤ میں نصب کردیا گیا جس کے بعد اُن کا شمار اُن کو کامیاب بالی ووڈ اداکاروں میں ہونے لگا۔
نیویارک میں واقع عجائب گھر میں کترینہ کیف کا مجسمہ نصب کیا گیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں، تصاویر دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سنہرے لہنگا زیب تن کی ہوئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کترینہ کیف نے امیتابھ بچن کے ساتھ ماضی میں ریلیز ہونے والی فلم میں رقص کیا تھا جس کو سامنے رکھتے ہوئے اُن کا مجسمہ تیار کیا گیا۔
اداکارہ کے مجمسے کو اس جگہ رکھا گیا ہے جہاں دیگر فلمی شخصیات جنینفر انیسٹون، انجیلینا جولی، ٹیلر سویفٹ، معروف فٹبال میسی، سلمان خان، شاہ رخ خان، ایشوریا رائے بچن اور کرینہ کپور کا مجمسہ رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کترینہ کیف آج کل ہدایت کار آنند ایل رائے کی فلم زیرو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں اُن کے ساتھ شاہ رخ خان، انوشکا شرما و دیگر فنکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں بالی ووڈ اداکارہ بھارت کی سب سے مہنگی فلم ٹھگ آف ہندوستان میں بھی امیتابھ بچن، عامر خان کے ساتھ مصروف ہیں۔