جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کترینہ کیف کی دنیا بھر میں چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کی مقبول اداکاراؤں میں کترینہ کیف وہ واحد سپر اسٹار ہیں جو دیگر کے مقابلے میں بھارتی نہ ہونے کے باوجود بھی شوبز انڈسٹری اور دنیا بھر میں بسنے والے مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے نجی ادارے اسپل نے معروف بالی ووڈ اداکاراؤں کی پذیرائی اور اُن کے چاہنے والوں کی تعداد کا اندازہ لگانے کے لیے ایک تحقیق کی جس میں بالی ووڈ کی کترینہ کیف بازی لے گئیں۔

تحقیق میں بالی ووڈ کے معروف اداکاراؤں کو شامل کیا گیا جن میں انوشکا شرما، عالیا بھٹ، کرینہ کپور اور کاجول سیمت دیگر مقبول ادکارہ شامل تھیں تاہم کترینہ کیف دیگر اسٹارز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سرفہرست قرار پائیں۔

فلم ’’کرش 4‘‘ میں پریانکا چوپڑا کی جگہ کترینہ کیف کو کاسٹ کرنے کا امکان

نجی ادارے ’اسپل‘ نے تحقیق کے لیے ویڈیو آن ڈیمانڈ ’وی او اے‘ کے نام سے ایک ویڈیو تیار کی جس میں بالی ووڈ کے نامور اداکاراؤں کو شامل کیا بعد ازاں ادارے نے اس ویڈیو کو جاری کردیا جس میں لوگوں نے سب سے زیادہ کترینہ کیف کو دیکھا اور پسند کیا۔

تحقیق کا آغاز گذشتہ سال یکم جنوری سے کیا گیا جسے 31 دسمبر کو مکمل کرلیا گیا، جس میں تقریبا چالیس ملین سے زائد لوگوں نے حصہ لیا، جبکہ تحقیق کے لیے جن ممالک کا انتخاب کیا گیا ان میں بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، برطانیہ، امریکا، سنگا پور، ملیشیا، تھائی لینڈ، انڈونیشا، فل پائن اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

کترینہ کیف ایک بار پھر پاکستانی لڑکی کا کردار نبھانے کو تیار

خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف ان دنوں اپنے متعدد پروجیکٹس کی تیاریوں میں مصروف ہیں جن میں زیرو اور تھگ آف انڈیا بھی شامل ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں