پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

’ٹائیگر 3‘ کب ریلیز ہوگی؟ نئی تاریخ کا اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ’ٹائیگر 3‘ اگلے سال 21 اپریل کو ریلیز کی جانی تھی تاہم اب یہ 21 نومبر 2023 کو دیوالی کے موقع پر سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

’ٹائیگر 3‘ میں ہدایت کاری کے فرایض منیش شرما نے انجام دیے ہیں۔

- Advertisement -

فلم کی نئی تاریخ کا اعلان سلمان خان اور کترینہ کیف نے اپنے اپنے انسٹا گرام ہینڈل سے کیا۔ دونوں نے فلم کا نیا پوسٹر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا اور بتایا کہ دیوالی 2023 پر فلم کی ریلیز کے لیے تیار رہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

دوسری جانب سلمان خان ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہے۔ اور اسی طرح کترینہ کیف بھی بہت جلد ’فون بھوت‘ میں مرکزی کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں