ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی اپنے ننھے مداح کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’زیرو‘ کی ببیتا کماری آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے ننھے مداح کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں دونوں سرخ رنگ کی جرسی پہنے ہوئے تھے جس پر دونوں کے نام درج تھے، اس بچے کے حوالے سے مزید کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کترینہ نے یہ تصویر اداکار سدھارتھ ملوتھرا کی سالگرہ کے موقع پر لی جس کی تقریب گزشتہ روز منعقد کی گئی تھی، سالگرہ کی تقریب میں نامور شخصیات اور ہدایت کار کرن جوہر، سوناکشی سنہا، جیکولین فرنینڈس سمیت دیگر لوگ شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی موجودگی میں کترینہ کیف کو شادی کی پیش کش۔۔۔ ویڈیو دیکھیں
اسے بھی پڑھیں: کترینہ کے سر پر گھاس اُگ آئی؟
یاد رہے کہ کترینہ کی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ 5 جون 2019 کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔