اشتہار

کےالیکٹرک اور دیگر بجلی کمپنیوں کے خلاف اوور بلنگ پر کارروائی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اوور بلنگ ثابت ہونے کے بعد نیپرا نے کےالیکڑک سمیت تمام بجلی کی تقسم کار کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کمپنیوں کی جانب سے اووربلنگ پر نیپرا کی انکوائری کمیٹی نے تحقیقات کی تھیں، اس تحقیقات میں بجلی کمپنیوں کی جانب سے ایوریج بل بھیجنے کے ساتھ ساتھ 30 دن سے زائد کی بنیادوں پر بلنگ کرنے کا انکشاف ہوا۔

نیپرارپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 30 دن سے زائد کی بنیادوں پر بلنگ کرنے کی وجہ سے لاکھوں صارفین متاثرہوئے۔ خراب میٹرز بروقت تبدیل نہ کرنے کے سبب بجلی کمپنیوں نے ایوریج بل بھیجے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بجلی کمپنیوں نے اپنی نااہلی چھپانے کےلیے جان بوجھ کربددیانتی کی۔ بجلی کمپنیوں کی نااہلی سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو زیادہ بل بھیجے گئے۔

اس اقدام سے بجلی کمپنیوں کو بلوں کی وصولی کم رہی۔ نیپرا نے بجلی کمپنیوں کو نوٹس بھیج کر وضاحت طلب کرلی ہے۔

نیپرا کی جانب سے 30 دنوں میں خراب میٹرز کو تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خراب میٹرز کو جلد تبدیل کرنے اورغلط بلوں کودرست کرنے کا وقت دیا گیا ہے۔ مقررہ وقت تک عملدرآمد نہ کرنے پر کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔

پالیسی کے مطابق میٹرز تبدیل نہ کرنے پر کےالیکٹرک کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اس معاملے پر نیپرا نے کے الیکٹرک سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں