تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نوازشریف یو اے ای میں ملازم تھے، لاء فرم نے تصدیق کردی

دبئی : پاناما جے آئی ٹی میں ہونے والے انکشاف درست ثابت ہوگیا جس کے لیے دبئی کی لاء فرم نے بھی وزیراعظم نوازشریف کے کیپٹل ایف زیڈ ای کمپنی میں ملازم ہونے کے دستاویزات کی تصدیق کردی ہے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’خلیج ٹائمز ‘ کے مطابق وکیل اور لیگل ایڈوائزر خلیفہ بن حووادین نے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ خلیفہ لاء فرم نے پیر کے روز سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کروائی گئی ہے جس میں وزیراعظم نواز شریف کے کپیٹل ایف زیڈ ای کمپنی میں ملازمت کرنے کے دستاویزات کی تصدیق بھی شامل ہے۔

خلیفہ لاء بن حووادین ایڈوکیٹس کا اپنی رپورٹ میں کہناہے کہ یہ معاہدہ 100 فیصد درست اور مکمل طور پر قانونی ہے جس کے تحت میاں محمد نواز شریف نے ملازمت اور اقامہ حاصل کیا جس پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے رابطہ کرنے پر تصدیق کیا گیا اور درست پایا گیا۔

خیال رہے کہ شریف خاندان کی جانب سے کیپٹل ایف زیڈ ای سے تنخواہ لینے سے انکارکردیا گیا تھا اورموقف اختیارکیا گیا تھا کہ اس ویزے کا مقصد صرف اور صرف دورہ یو اے ای کے دوران سہولیات حاصل کرنا تھا نہ کہ نوکری کرنا۔

تاہم متحدہ عرب امارات کے لیبر قوانین کے مطابق تمام ملازمین پر یہ لازم ہے کہ وہ بینک اکاﺅنٹ کے ذریعے اپنی تنخواہ حاصل کریں چنانچہ اگرمتحدہ عرب امارات کے ویج پروٹیکشن سسٹم کے تحت کمپنی اس میں ناکام ہو تی ہے تواسے بلیک لسٹ کرتے ہوئے بند کردیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس قانون پر سختی سے عمل درآمد کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -