اشتہار

عثمان خواجہ نے غزہ کیلیے آواز اٹھانے کا نیا انداز اپنا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی اوپنر بیٹر عثمان خواجہ نے غزہ کے لیے آواز اٹھانے کا نیا انداز اپنا لیا۔

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ فلسطینیوں کی حمایت میں ڈٹ گئے، آئی سی سی کی جانب سے روکے جانے کے بعد کرکٹر نے غزہ کے لیے آواز اٹھانے کا نیا انداز اپنا لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عثمان خواجہ نے اپنے پیغام ’زندگیاں سب کی برابر آزادی سب کا حق‘ جوتوں والی شرٹس متعارف کروادیں۔

- Advertisement -

عثمان خواجہ نے عوام سے شرٹس خریدنے کی اپیل بھی کردی۔

انہوں نے لکھا کہ آمدنی غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے متاثرہ بچوں کی بحالی کے لیے یونیسیف کو عطیہ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ عثمان خواجہ نےآئی سی سی سے بلے پرامن کا پیغام دینے والی فاختہ لگانے کی اجازت مانگی تھی لیکن آئی سی سی نے انہیں جوتوں پر امن کا نشان استعمال کرنے سے بھی روک دیا تھا۔

اس سے پہلے عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران ایسے جوتے پہنے تھے جس پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف نعرے درج تھے اور وہ یہ جوتے پاکستان کے خلاف میچ میں بھی پہننا چاہتے تھے۔

تاہم میچ میں عثمان خواجہ کو جوتے پہننے سے روک دیا گیا تھا جس کے بعد وہ پاکستان کے خلاف میچ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے قتلِ عام کے خلاف میدان میں بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر اترے تھے۔

بعد ازاں آئی سی سی نے کہا تھا کہ عثمان خواجہ نے پرتھ ٹیسٹ میں بازوں پر سیا پٹی باندھ کر آئی سی سی کے کلوتھنگ اینڈ ایکیوپمنٹ کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے ، جس پر انہیں چارج کر دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں