منگل, جون 18, 2024
اشتہار

پان کی دکان میں ڈکیتی: آئی جی سندھ کا بڑا ایکشن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آئی جی سندھ غلام بنی میمن نے گلشن اقبال میں پان کی دکان میں ڈکیتی کے معاملے پر ڈی ایس پی لیگل ظفر جاوید کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال میں پان کی دکان میں ڈکیتی کے معاملے پر آئی جی سندھ نے اے آروائی نیوز کی خبر پر بڑا ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی لیگل ظفر جاوید کو معطل کردیا۔

آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا اور 15روز کے اندر تحقیقات کرکے آئی جی کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

- Advertisement -

اس سے قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پان کی دکان پر پولیس موبائل میں آئے ڈاکوؤں کی واردات کی ایک اور فوٹیج سامنے آگئی۔

جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس دیدہ دلیری سے واردات کی گئی ، ویڈیو میں پولیس موبائل کو پان شاپ پر رکتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پولیس موبائل دس بجکر اٹھاون منٹ پر دکان پہنچی،ڈرائیونگ سیٹ پر موجود چشمہ پہنے ملزم تیزی سے اتر ، پولیس موبائل کے عقب میں بیٹھا ملزم بھی اوپرسے اتر گیا۔

واردات کے وقت درجنوں افراد آس پاس سے گذرتے رہے لیکن ملزمان نے ایسا ظاہر کیا جیسے چھاپہ مار رہے ہوں۔

فوٹیج کے مطابق ایک ملزم نے دکاندار کو پکڑ کر موبائل میں بٹھایا جبکہ شہری عباس موبائل میں دکان کا سامان لاکر دیتا رہا، مجموعی طور پر تین منٹ سے زیادہ واردات ہوتی رہی، فوٹیج

پولیس حکام نے کہا کہ لوٹ مار کی اس کارروائی میں ڈی ایس پی ظفر جاوید خود ملوث ہے، جسے گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں