اشتہار

خورشید شاہ 3 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے نامزدگی فارم میں ظاہر کیے گئے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نامزدگی فارم میں اپنے اثاثوں کی کل قیمت 3 کروڑ، 59 لاکھ، 15 ہزار 359 روپے ظاہر کی ہے۔

خورشید شاہ کے اثاثوں میں نقد، گھر، پلاٹ، زمین اور گاڑی شامل ہے۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کے پاس سکھر ریجنٹ میں گھر 3 لاکھ 10 ہزار روپے کا ہے۔ سکھر میں میمن سوسائٹی میں اوپن پلاٹ 20 لاکھ روپے مالیت کا ہے۔

نامزدگی فارم میں خورشید شاہ کے اسلام آباد میں 2 پلاٹ ظاہر کیے گئے، ایک کینال کے پلاٹ کی قیمت 55 لاکھ ظاہر کی گئی۔

خورشید شاہ نے سکھر گھوسڑی میں 20 اور 3 ایکڑ زمین 26 لاکھ 86 ہزار 76 روپے، کوٹری میں 100 ایکڑ زرعی زمین 16 لاکھ روپے اور نارا کاٹن فیکڑی میں 21 لاکھ کے 25 فیصد شیئر ظاہر کیے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ان کے پاس 33 لاکھ مالیت کی ایک 2015 ماڈل گاڑی ہے جبکہ ذاتی اشیا کی مالیت ڈیڑھ لاکھ روپے ہے۔

خورشید شاہ کے پاس 92 لاکھ 56 ہزار 815 روپے نقد جبکہ بینک اور بانڈز میں 35 لاکھ روپے موجود ہیں۔ ان کے گھر میں 15 لاکھ روپے مالیت کا فرنیچر ظاہر کیا گیا ہے۔

نامزدگی فارم میں خورشید شاہ نے اپنے دونوں بیٹوں فرخ شاہ اور زیرخ شاہ کو خود مختار ظاہر کیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں