چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پنجاب ضمنی الیکشن کے سلسلے میں حلقہ پی پی تیراسی میں کارکنان و عوام سے مخاطب ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی آج خوشاب میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے، لاری اڈے پر انتخابی جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، کنٹینرز سے اسٹیج بنانے اور پنڈال میں کرسیاں لگانے کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی شام چھ بجے جلسے سے خطاب کرینگے، مذکورہ حلقے سے پی ٹی آئی کے امیدوار حسن ملک ہیں۔
ایم پی اے امیر حیدر کے ڈی سیٹ ہونے پر حلقے میں دوبارہ الیکشن ہونے جارہا ہے۔
چیئرمین عمران خان آج پنجاب ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم کے سلسلے میں PP-83(خوشاب )اور PP-7(راولپنڈی )میں جلسوں میں خطاب کریں گے۔ #PunjabKaptaanKa pic.twitter.com/ib0Ntk54U2
— PTI (@PTIofficial) July 8, 2022
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پنجاب ضمنی الیکشن میں خود میدان میں موجود ہیں اور اپنے جلسوں میں رجیم چینج، امپورٹڈ حکومت کی معاشی تباہ کاریوں پر کھل سے گفتگو کررہے ہیں۔
گذشتہ روز لاہور کے علاقے دھرم پورہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ ککڑی کے ہوتے ہوئے اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں، انہوں نے کارکنان اور عوام کو کہا کہ ہمیں یہ الیکشن ہر حال میں جیتنا ہے، ہم سب مل کر منافق لوٹوں کو شکست دیں گے، کچھ لوٹے سستے کچھ مہنگے ہیں، لیکن ہیں سب ہی لوٹے۔