تازہ ترین

مستونگ میں دھماکا، پولیس افسر سمیت 4 افراد جاں بحق، 55 زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا ہوا ہے جس...

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

کراچی میں پولیس اہلکار کا قتل، ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کی شہادت کے واقعے سے چند منٹ پہلے کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم لڑکی کو کار میں اغوا کر کے لے جا رہا تھا۔ شاہین فورس کے دو اہلکاروں نے کار کو روک کر پوچھ گچھ کی۔ اس دوران کار میں سوار لڑکی اتر کر بھاگی۔ پولیس اہلکاروں نے ملزم کو موقع سے گرفتار کرلیا۔

ایک اہلکار کار میں ملزم کو تھانے لے کر آ رہا تھا جب کہ دوسرا پولیس اہلکار موٹر سائیکل پر کار کے پیچھے تھا۔ ڈیفنس فیز 5 خیابان توحید کے قریب کار میں ملزم اور اہلکار میں تلخ کلامی ہوئی اور ملزم نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار عبدالرحمٰن شہید ہوگیا جب کہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز نے فائرنگ کے واقعے کی فوٹیج حاصل کرلی ہے جس میں ملزم کو اہلکار پر پستول تانتے اور فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم کار کو ایک گلی میں روکتا ہے اور گاڑی سے اترتا ہے جب کہ دوسری طرف سے پولیس اہلکار اترتا ہے۔ قریب کھڑے تین نوجوان یہ منظر دیکھتے ہیں کہ اچانک ملزم پولیس اہلکار پر فائرنگ کرتا ہے۔

ملزم دو تین فائر کرتا ہے جب کہ فوٹیج میں پولیس اہلکار گولی لگنے کے بعد گرتے جب کہ ملزم کو کار میں بیٹھ کر فرار ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل دونوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت ہوگئی ہے جو حال ہی میں سوئیڈن سے تعلیم حاصل کرکے لوٹا ہے جب کہ وہ اس کے والدین تک بھی پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکار شہادت معاملہ، ملزم لڑکی کو کار میں اغوا کرکے لے جا رہا تھا

پولیس کے مطابق ملزم فرار ہوکر پہلے اسی گاڑی میں اپنے گھر پہنچا جہاں وہ یہ گاڑی کھڑی کرکے دوسری گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -