جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

فلم ’زیرو‘ سے کیا سبق ملتا ہے؟ کنگ خان نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ بنانے اور اس میں پستہ قد شخص کا کردار ادا کرنے کی وجہ بتا دی۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کنگ خان کا کہنا تھا کہ ’فلم سے یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی کہ آپ اپنے اردگرد رہنے والے تمام لوگوں کو یکساں ترجیح دیں چاہیے کسی کا قد چھوٹا ہو یا پھر کوئی مفلوج ہی کیوں نہ ہو‘۔

زیرو پر اٹھنے والے سوالات پر کنگ خان کا کہنا تھا کہ  آنند ایل رائے اور ہمانشو نے فلم کی کہانی لکھی اور سب سے پہلے اپنے خیال کے بارے میں مجھے آگاہ کیا کہ وہ کیا چاہتے ہیں؟ اور پستہ قد کے شخص کو ہی فلم میں مرکزی کردار کیوں دیا گیا۔

- Advertisement -

اُن کا کہنا تھا کہ ’کترینہ کی انرجی کے ساتھ میرے لیے ڈانس کرنا بہت مشکل تھا مگر ہدایت کار نے میرا حوصلہ بڑھایا اور پھر بتایا کہ زیرو میں انوشکا بھی ہے جو ایک مفلوج خاتون کا کردار ادا کررہی ہے‘۔

ویڈیو دیکھیں: زیرو کا دوسرا گانا ریلیز، شاہ رخ اور سلمان کے جلوے

’وہیل چیئر پر رومانوں مناظر عکس بند کروانا میری زندگی کا انوکھا تجربہ تھا اور خدشہ تھا کہ کہیں لوگ اس پر سوالات نہ اٹھائیں مگر آنند ایل رائے کی بات ذہن میں آئی تو میں نے ہامی بھر دی‘۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ’ایک معذور لڑکی کے بھی جذبات ہوتے ہیں، اگر وہ کسی وجہ سے بیمار ہوگئی تو اس کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ اُس کی زندگی ختم ہوچکی، ہم نے فلم کے ذریعے لوگوں کو یہی پیغام دینے کی کوشش کی کہ وہ اپنے اردگرد رہنے والے تمام لوگوں کو برابری کی بنیاد پر ترجیح دیں اور اُن کے ساتھ معیانہ رویہ اختیار کریں‘۔

کنگ خان کا مزید کہنا تھا کہ ’میرے لیے پستہ شخص کا کردار ادا کرنا بہت ہی زیادہ مشکل تھا مگر ٹیکنالوجی نے اس ضمن میں بہت مدد کی اور ہمیں کچھ ایسی ماہرین کی خدمات بھی حاصل رہیں جن کی وجہ سے یہ سب کچھ ممکن ہوا، فلم کی شوٹنگ کے دوران مجھے کچھ تکنیکی معلومات بھی ملیں‘۔

باؤا سنگھ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کنگ خان کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک ایسا آدمی ہے جسے سب لوگ کمتر شخص کی حیثیت سے دیکھتے ہیں، یہ ایسا کردار تھا جسے میں زندگی بھر فراموش نہیں کرسکتا مگر افسوس اس بات کا بھی ہے کہ لوگ پوچھتے ہیں یہ چھوٹے قد والا شخص کون ہے؟۔

یہ بھی دیکھیں: فلم ’زیرو‘ ’معذور لڑکی کی سچی محبت کو ٹھکرانے والا پستہ قد شخص‘

شاہ رخ خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے شائقین فلم دیکھ کر  سمجھیں گے کہ ہر شخص کے ساتھ ایک جذباتی کیفیت وابستہ ہوتی ہے بے شک وہ  جسمانی یا ذہنی معذور ہی کیوں نہ ہو۔

یاد رہے کہ ریڈ چلی پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جانے والی زیرو 21 دسمبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے، جس کے ہدایت کار آنند ایل رائے ہیں، اس میں کنگ خان کے ساتھ انوشکا شرما اور کترینہ کیف سمیت دیگر اداکار کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں