نیویارک: چہروں پرخوشیاں بکھیرنے والے شہرہ آفاق کامیڈین اور لیجنڈری ہالی ووڈ اداکار جیری لوئس 91 برس کی عمر میں چل بسے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے مزاحیہ انداز سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے ہدایت کار، لکھاری اور معروف کامیڈین جیری لوئس 91 برس کی عمر میں وفات پاگئے۔
معروف کامیڈین کے اہل خانہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جیری لوئس اتوار کو امریکی ریاست لاس ویگاس میں اپنے گھر میں انتقال کرگئے۔
شہرہ آفاق ہالی ووڈ کامیڈین جیری لوئس امریکہ کی ریاست نیوجرسی میں 1926 میں پیدا ہوئے اور انہوں نے پانچ سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔
کامیڈی کے بادشاہ جیری لوئس نےہالی ووڈ کی متعدد کامیڈین فلموں میں مرکزی کراد ادا کیے تاہم انہیں شہرت 1950 میں بنائی گئی ’دی نٹی پروفیسر‘ سے ملی۔
مشہورکامیڈین رابن ولیم چل بسے
جیری لوئس کی مشہور فلموں میں دی بیل بوائے، دی ایرنڈ بوائے، دی لیڈیز مین، سی اسٹوج اور دی کنگ آف کامیڈی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ہالی ووڈ کے صف اول کے اداکار جیری لوئس چارلی چپلن کے بعد دنیا میں کامیڈی کے کنگ کے نام سے جاتے تھے انہوں نے وینس فلم فیسٹیول، امریکن کامیڈی ایوارڈز، ہالی ووڈ واک آف فیم سمیت متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے۔