ہفتہ, نومبر 2, 2024
اشتہار

کنزا ہاشمی کو پہلا چیک کتنے کا ملا تھا؟ اداکارہ نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزا ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 16 برس کی عمر میں پہلے ڈرامے کا معاوضہ 5 لاکھ روپے ملا تھا۔

اداکارہ کنزا ہاشمی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اس دوران انہوں نے شوبز کیریئر اور نجی زندگی سے متعلق کھل کر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں 16 سال کی عمر میں تقریباً 10 سال قبل اپنے پہلے ڈرامے کے لیے پانچ لاکھ روپے کی پیشکش ہوئی تھی۔

- Advertisement -

کنزا ہاشمی نے کہا کہ وہ پانچ لاکھ روپے کی پیشکش سن کر حیران رہ گئی تھی لیکن اس کا اظہار نہیں کیا اور پھر کام کرنے کے بعد انہیں پورے پانچ لاکھ روپے معاوضہ دیا گیا۔

اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہیں اب تک ایک بار محبت ہوچکی ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ محبت بار بار ہوسکتی ہے اور آگے کا نہیں پتا مجھے کتنی بار محبت ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ کسی بھی شوبز شخصیت پر کبھی فدا نہیں رہیں، وہ شوبز میں آنے سے قبل شوبز سے متعلق اتنا کچھ نہیں جانتی تھیں۔

کنزا ہاشمی نے یہ بھی کہا کہ انہیں زوال سے بہت ڈر لگتا ہے۔

واضح رہے کہ کنزا ہاشمی اے آر وائی ڈیجیٹل کے سپر ہٹ ڈراموں ’ہوک‘۔ ’آزمائش‘۔ اور ’’گل و گلزار۔‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

اداکارہ بھارتی پنجابی فلم میں ڈیبیو کرنے جارہ یہیں جس میں ان کے ہمراہ گلوکار جسی گل ہیں جبکہ فلم کا ٹائٹل حال کی اے۔ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں