اشتہار

چھرامارکی عدم گرفتاری، کراچی پولیس ساہیوال سے بھی ناکام واپس

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چھرامار کی عدم گرفتاری پولیس کی کارکردگی کی قلعی کھولنے کے کافی ہے۔ ساہیوال جانے والی پولیس کی ٹیم بھی ناکامی کاسہرا سجائے کراچی واپس آگئی۔ تفتیش میں ملزم کلئیر قرار دیدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چھرا مار کہاں گیا؟ اس کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا، کراچی میں پندرہ وارداتیں کرنے کے بعد سے چھرا مار چھلاوہ غائب ہوگیا، کراچی پولیس ساہیوال سے بھی ناکامی کا تاج سجائے واپس آگئی۔

ساہیوال کے ملزم وسیم کو کراچی پولیس نے تفتیش کے بعد کلئیر قرار دیدیا، ساہیوال پولیس نے  بھی وسیم کو کراچی پولیس کی کسٹڈی میں دینے سے انکار کردیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کراچی کا مبینہ چھرا ماروسیم پنجاب سے گرفتار


ایس پی حیدر رضا کا کہنا ہے کہ ساہیوال پولیس نے ثبوت مانگے جو پولیس کے پاس نہیں تھے، ساہیوال والے جانے والی ٹیم کے ایس پی کا کہنا ہے کہ جب کراچی میں چھرامارنے کے واقعات ہوئے تو وسیم لاہور اور گجرانوالہ میں تھا۔


مزید پڑھیں: چھری مارچھلاوے کو پکڑنے کیلئے چھ سو پولیس اہلکار تعینات


تفتیش میں ثابت ہوا کہ وسیم کراچی آیا ہی نہیں، ملزم وسیم تفتیش میں کلئیر ہوگیا تو اس کے دوست شہزاد کی گرفتاری پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں