The news is by your side.

Advertisement

تین گلوکاروں کی پُراسرار موت، شوبز انڈسٹری خوفزدہ

سیؤل : جنوبی کوریا میں تین ماہ کے دوران تین گلوکاروں کی پُر اسرار موت نے شوبز انڈسٹری پر خوف طاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی دوڑ میں نمایاں حیثیت رکھنے والے ملک جنوبی کوریا میں گزشتہ تین ماہ کے دوران تیسرے نامور نوجوان گلوکار و اداکار کی پراسرار موت نے شوبز انڈسٹری اور عام لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اکتوبر کے وسط سے 2 دسمبر کی شب تک جنوبی کوریا کی 2 معروف نوجوان گلوکاراوں سمیت ایک نوجوان گلوکار و اداکار کی پراسرار موت نے شوبز انڈسٹری کی بھیانک تصویر کو عیاں کردیا۔

کوریائی میڈیا کے مطابق اکتوبر کے وسط اور نومبر کے آخر میں دو نوجوان خواتین گلوکاراؤں کی پراسرار موت کے بعد اب 27 سالہ اداکار و گلوکار چھا ان ہا بھی اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے۔

خیال رہے کہ چھا ان ہا کی پراسرار موت سے ایک ہفتہ قبل ہی 28 سالہ گلوکارہ و اداکارہ گوہارا کو بھی اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔

گوہارا کی پراسرا موت پر پولیس، ان کے ساتھیوں اور اہل محلہ نے خودکشی کا شک ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ گلوکارہ اداکارہ کئی ماہ سے ڈپریشن کا شکار تھیں۔

گوہارا نے 2004 میں بطور گلوکارہ اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور جلد ہی انہوں نے شہرت حاصل کرلی تھی، ان کا تعلق خواتین کے معروف میوزیکل پاپ بینڈ ’کارا‘ سے تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں