ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

خیبرپختونخوا حکومت کا تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا حکومت نے 19اپریل سےنویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کی کلاسز بحال کرنے کا ‏فیصلہ کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا کہ ایس او پیز کے ساتھ 19 اپریل سے ‏تعلیمی ادارے کھولنے جارہے ہیں، طلبامرحلہ وارطریقےسےکلاسزمیں آئیں گے۔

- Advertisement -

شہرام خان ترکئی نے بتایا کہ میٹرک امتحانات21مئی ،انٹرکے17جون کومنعقد ہوں گے جب کہ کلاس ‏اول سےآٹھویں تک کی کلاسزعید تک بندرہےگی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بحالی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

بین الصوبائی تعلیمی وزرا کے اجلاس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق 19 ‏اپریل ‏سےنویں سے بارہویں تک کلاسز کا سلسلہ بحال کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پانچویں اور آٹھویں جماعت کےامتحانات18مئی سے شروع ہوں گے، ‏‏پہلی سےچوتھی ،چھٹی اورساتویں جماعت کےامتحانات یکم جون سےہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں