اشتہار

لاک ڈاؤن میں نرمی، خیبرپختونخواہ حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخواہ حکومت نے عوامی سہولت کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پیر سے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر نے آگاہ کیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز (قواعد و ضوابط) کے تحت کھولا جائے گا، اس ضمن میں ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مل کر ایس او پیز تشکیل دیے جائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تیل کی نئی قیمتوں کے مطابق ٹرانسپورٹرز کرایے پر نظر ثانی کریں گے اور مسافروں سے نیا کرایہ وصول کریں گے، بسوں میں سفر کرنے والوں کو ماسک اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔

- Advertisement -

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ کمشنرحالات کو دیکھتےہوئے ڈویژن کے اندر انفرادی روٹ کھولنےکافیصلہ کریں گے، ایک ضلع کے اندرون یا ایک ضلع سے دوسرے ضلع کے روٹ کے فیصلے کا اختیار بھی کمشنرز کے پاس ہی ہوگا، ایسےروٹ جومختلف ڈویژنوں کی حدودمیں ہیں انکے کھولنے کا فیصلہ صوبائی سطح پرہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کےساتھ  مشاورت سےکیا گیا ہے، صوبے میں پٹرول پمپ 24 گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ حجام کی دکانیں  جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو 4 بجے تک کھلی رہیں گی۔

دوسری جانب صوبائی وزیر برائے ثقافت شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو ٹرانسپورٹ چلانے سےمتعلق اختیار دے رہی ہے، وہ جہاں ضروری سمجھیں گے پبلک ٹرانسپورٹ کو کھولیں گے جبکہ کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں ہم نہیں چاہتے کہ ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دی جائے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ کمشنراورڈپٹی کمشنرضلعی سطح پر زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلےکریں گے، حکومت پورے صوبے میں ٹرانسپورٹ کھولنےکےحق میں نہیں، ہرصوبےمیں علیحدہ جبکہ ضلعی سطح پربھی الگ صورتحال ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں