ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

یوکرینی صدر نے پیوٹن کے محل پر ڈرون حملے کا روسی الزام مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرینی صدر زیلنسکی نے روسی صدر پیوٹن کے محل پر ڈرون حملے سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے روسی الزام کو یکسر مسترد کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ کریملن پر گزشتہ روز یکے بعد دیگرے دو ڈرون حملے ہوئے، روس نے یوکرین کی جانب سے کریملن پر ڈرون حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے صدارتی محل پر ڈرون حملے کو صدر پیوٹن کو مارنے کی کوشش قرار دیا تھا۔

روسی صدر پیوٹن کی رہائش گاہ کریملن پر دوسرا ڈرون حملہ، روس کا سخت ردِ عمل

- Advertisement -

روس کے صدرپیوٹن کی رہائش گاہ پر ڈرون حملوں کے بعد روس نے یوکرین میں جوابی کارروائی کی ہے، روسی طیاروں نے خیر سون میں سپرمارکیٹ سمیت کئی رہائشی علاقوں پر بم برسائے جس سے 21 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوئے۔

روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین نے کہا کہ صدر زیلنسکی اور ان کے ساتھیوں کا خاتمہ ہی واحد آپشن بچا ہے۔

تاہم اور اب یوکرین کے صدر نے اس حملے کی تردید کر دی ہے۔

انہوں نےکہا کہ’ہم نے ولادی میر پوتن یا ماسکو پر حملہ نہیں کیا۔ ہم اپنی سرزمین پر لڑتے ہیں، ہم اپنے گاؤں اور شہروں کا دفاع کر رہے ہیں۔‘

دوسری جانب امریکا نے بھی تمام صورتحال سے لاعلمی کا اظہارکیا ہے، امریکی سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن کہتے ہیں پیوٹن پر قاتلانہ حملے کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں