23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

بڑی فلم کی پیشکش کیوں ٹھکرائی ؟ کریتی سینن نے وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بھارتی فلمی دنیا کی نامور ہیروئن کریتی سینن نے انڈسٹری کی مایہ ناز کمپنی کی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کردیا، ان کا کہنا ہے کہ اس انکار کے پیچھے بھی بڑی وجہ ہے۔

انڈین فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی اداکارہ کریتی سینن نے بالی ووڈ کی کئی مشہور فلموں میں اہم کردار نبھائے ہیں،ان کے مداحوں کی تعداد میں بھی دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے تجربے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایک بار بہت بڑی پروڈکشن کمپنی نے اپنی فلم کیلئے آفر کی تھی۔

- Advertisement -

کریتی سینن کے مطابق اداکارہ نے اس پیکش کو قبول نہیں کیا تھا اس کی وجہ انہوں نے یہ بتائی کہ ان کا کردار اس فلم میں اہم نہیں تھا۔

دوران گفتگو انہوں نے بتایا کہ ان کے مینیجر کو ایک شخص نے کہا تھا کہ کریتی سینن کو اس سے بہتر نہیں مل سکتا۔

انہوں نے اس وقت کے بارے میں بھی بات کی جب ان کے بجائے مشہور اسٹار کی بیٹی کو فلم میں لیا گیا تھا۔

انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ وقت بھی تھا جب مجھے فلم ملی جو بہت بڑی پروڈکشن کمپنی سے تھی لیکن میرا کردار اس میں اتنا خاص نہیں تھا۔

انہوں نے کئی مشہور فلموں میں مرکزی کردار ادا کیے ہیں، جن میں ’بریلی کی برفی‘، ’می می‘، ’ہاؤس فل‘ اور ’لکا چھپی‘ شامل ہیں۔

کریتی سینون کا کہنا ہے کہ ان کے کام میں مختلف فلموں کے لیے آڈیشن دینے سے بہتری آئی ہے۔

انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ ایک مرتبہ آڈیشن لینے والوں کو کسی نئے چہرے کی تلاش تھی لیکن رول کسی اسٹار کی بیٹی کو دے دیا گیا ‘اور میں سوچتی رہ جاتی تھی کہ پھر آپ نے آڈیشن لیا کیوں۔‘

بالی وڈ میں پہلے بھی اداکاروں نے اس بات کی شکایت کی ہے کہ بڑی فلموں میں پہلے سے مشہور اسٹارز کے بیٹوں اور بیٹیوں کو اہم کردار دے دیے جاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں