12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بھارت: لاوارث سوٹ کیس سے لڑکی کی لاش مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی کے ایک علاقے سے اتوار کی صبح ایک لاوارث سوٹ کیس سے ایک لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے، جو ٹی شرٹ اور ٹریک پینٹ میں تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے مضافاتی علاقے کرلا میں 19 نومبر کو ایک نامعلوم خاتون کی لاش سوٹ کیس سے ملی ہے، پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ خاتون کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق لاش 20 سے 25 سالہ خاتون کی ہے، وہ جس سوٹ کیس میں بند تھی وہ ایک شخص کو سی ایس ٹی روڈ کے نزدیک پل کے نیچے ملا تھا۔

- Advertisement -

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے کوئی آثار نہیں دکھائی نہیں دیے ہیں، خاتون کے جسم پر کوئی زخم بھی نہیں دیکھا گیا۔

بھارت: 3 سال میں 13 لاکھ سے زائد خواتین لاپتہ ہونے کا انکشاف

معاملے کی ایف آئی آر درج کرنے کے بعد پولیس نے علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز چیک کرنا شروع کر دیا ہے، کرائم برانچ نے بھی لڑکی کے قتل کی جانچ شروع کر دی ہے۔

پولیس کی جانب سے مردہ خاتون کی شناخت کے لیے تمام تھانوں سے لاپتا خواتین کی معلومات بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں، جب کہ خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم بھی کیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں