کویت: کویت میں باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کی نمائش پر پابندی لگادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کویت میں فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ میں ایک ہم جنس کردار کو دکھانے پر اسے سینیما گھروں سے ہٹا لیا گیا ہے، یہ فیصلہ سنسر بورڈ کے حکام کی جانب سے کیا گیا ہے، کویت نجی سینما کمپنی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فلم میں ہم جنس پرستی پر مبنی مواد شامل ہے جو نوجوانوں کے اخلاقیات کی تباہی کا باعث بنے گا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اس فلم میں ہم جنس پرستی کو دکھانے اورپروموٹ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، ہم جنسی پرستی کے مناظر ختم کرنے کے بعد ہی ملک میں فلم کی نمائش کی اجازت دی جائے گی۔
فلم بیوٹی اینڈ بیسٹ میں غیر اخلاقی مناظر عکس بند کئے گئے ہیں، نمائش نہیں کی جائے گی
نیشنل سینما کمپنی کویت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے اپنے صارفین کو مطلع کیا ہے کہ فلم میں غیر اخلاقی مناظر عکس بند کئے گئے ہیں جس سے نوجوانوں کی اخلاقیات پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں اس لئے کویت میں بیوٹی اینڈ بیسٹ کی نمائش نہیں کی جائے گی۔
— Cinescape – سينسكيب (@cinescapekuwait) March 21, 2017
قبل ازیں کمپنی کا کہنا ہے کہ کہ کویت میں فلم کی ایڈیٹنگ تک اس کی نمائش پر پابندی برقرار رکھی جائے گی۔
خیال رہے اس سے قبل ڈزنی نے ملائیشیا کے حکام کو اپنی فلم ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ کے نئے ورژن کو سنسر کرنے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے وہاں اپنی فلم کی نمائش ملتوی کردی تھی۔
فلم اب تک دنیا بھر میں تین سو پچاس ملین ڈالر کا بزنس کرچکی ہے جبکہفلم میں ایما واٹسن نے بیلے اور اداکار ڈین سٹیونز نے بیسٹ کا کردار بنھایا ہے، اس فلم میں ولن کے کردار کو ہم جنس پرست دکھایا گیا ہے، ڈزنی پروڈکشن ہاﺅس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم جنس کرداروں اور مناظرکو متعارف کروایا گیا ہے۔