23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

کویت نے مزید 935 اقامے منسوخ کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویت سے باہر بیرون ملک پھنسے مزید 935 افراد کے اقامے منسوخ کردئیے گئے۔

کویتی میڈیا کے مطابق کورونا بحران کے دوران الیکٹرانک خدمات (آن لائن سروس) کی دستیابی اور ملک سے باہر مزدوروں کے لیے آن لائن ورک پرمٹ اور رہائشی اجازت ناموں کی تجدید کی اجازت کے باوجود تجدید میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس کے علاوہ کئی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھی کئی کارکنان اپنے رہائشی اجازت ناموں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے اعدادوشمار کے مطابق غیر ملکیوں کے 935 رہائشی اجازت نامے 10 دن کے اندر منسوخ کیے گئے ہیں جس کی بڑی وجہ ان کے اسپانسر یا ان کی کمپنیوں کے ورک پرمٹ کی تجدید میں ناکامی ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کویت نے 33ہزار سے زائد اقامے منسوخ کر دیے

اعدادو شمار کے مطابق رواں سال 12 جنوری کو جدید شکل میں ’ایشال‘ سسٹم کے آغاز کے بعد سے کارکنوں کے متعدد رہائشی اجازت نامے کینسل کردئیے گئے ہیں جن کی کل تعداد 2716 تک پہنچ گئی ہے، جس میں 197 موت کی وجہ سے اور 1584 ملک چھوڑنے کے خواہشمند افراد کے ہیں جبکہ تقریبا 30 ہزار غیرملکیوں نے اپنے ورک پرمٹ کی تجدید کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی وزارت افرادی قوت نے ایسے 33 ہزار 400 تارکین وطن کے ورک پرمٹ منسوخ کر دیے تھے جن کے رہائشی اقامے بیرون ملک پھنس جانے کی وجہ سے ختم ہو چکے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں