منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

کویت آنے والے لوگوں کی تعداد میں بڑا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

خلیجی ملک کویت آنے والے لوگوں کی تعداد میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جولائی میں 23 ملین دینار سے زائد کے ٹکٹس فروخت ہوئے۔

ٹورازم اینڈ ٹریول آفس کویت نے جولائی میں فروخت ہونے والی ٹکٹوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس سے پتا چلتا ہے کہ پچھلے ماہ 23.87 ملین دینار کے ٹکٹس فروخت ہوئے ہیں جبکہ جون کے مقابلے میں یہ فروخت تقریباً 3.7 فیصد زیادہ ہے۔

جون کے مہینے میں 23 ملین دینار کے ٹکٹس فروخت ہوئے تھے، تاہم اس ماہ فروخت میں بڑے اضافے کے باوجود سال 2024 کے پہلے سات مہینوں میں ٹکٹوں کی سیل پچھلے سال کے مقابلے میں کم رہی۔

- Advertisement -

رواں سال کے پہلے سات ماہ میں ٹکٹوں کی مجموعی سیل 150.79 ملین دینار رہی جبکہ سال 2023 کی اسی مدت میں مجموعی فروخت 153.15 دینار رہی تھی۔

2024 میں سیلز میں کمی اس سال کے شروع کے مہینوں میں کم فروخت کی وجہ سے واقع ہوئی، تاہم اپریل میں ٹریول سیزن شروع ہونے کے بعد سے ٹکٹوں کی فروخت میں اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں یہ بکنگز بینک سیٹلمنٹ پلان سسٹم کے تحت ہوئیں جس کے باعث مارکیٹ شیئر میں بھی اضافہ ہوا۔

مزید براں یہ کہ کویت میں ٹریول آفسز کی تعداد 400 سے بڑھ کر 550 تک جاپہنچی ہے، کیوں کہ بڑی کمپنیوں میں کام کرنے والے کچھ ملازمین نے اپنے ہوم بیسڈ آفسز کھول لیے ہیں جس آپریٹنگ اخراجات میں کمی کے ساتھ مارکیٹ کمپٹیشن میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں