ہفتہ, نومبر 2, 2024
اشتہار

قطر اور خلیجی ممالک میں کشیدگی ،کویت کی ثالثی کی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

کویت : سعودی عرب سمیت متعدد اسلامی مما لک نے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیئے جس کے بعد بعد کویت نے مصالحت کی کوششیں شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق مختلف ممالک کا قطر سے قطع تعلق ہونے کے بعد کویت کی کشیدگی ختم کرنے کیلئے کوششیں تیز کردیں، کویتی امیر نے قطر اور خلیجی ممالک میں ثالثی کے کردار کی پیشکش کردی ہے۔

امیر کویت شیخ صباح نے سعودی سفیر سے ملاقات اور قطر کے حکمران شیخ تمیم حماد الثانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا،  امیرکویت نے قطر کے امیر سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ، کویتی امیر کا کہنا تھا کہ امید ہے قطرکشیدگی کم کرنے کے لئے کام کرے گا۔

- Advertisement -

اس دوران انہوں نے قطر کے حکمران پر زور دیا کہ وہ ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں جس کے نتیجے میں صورت حال مزید خرابی کی جانب جائے۔


مزید پڑھیں : امریکہ کی عرب ممالک کےدرمیان مصالحت کرانےکی پیشکش


امریکا کا کہنا ہے کہ وہ قطر اورخلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کی صورت حال مستقل طور پر نہیں دیکھنا چاہتا،خلیجی تعاون کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا تو امریکا اپنا نمائندہ بھیجنے کو بھی تیار ہے۔

دوسری جانب چین اور ترکی نے خلیجی ممالک سے معاملہ مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا۔


سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے


یاد رہے گذشتہ روز سعودیہ عرب سمیت چھ ممالک نے قطر پر دہشتگرد تنظیموں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات ختم کردئیے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں