اشتہار

جامن کیوں توڑا؟ چار سالہ بچی کا لرزہ خیز قتل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پیش آئے واقعے نے دل دہلا دیا ہے۔

پولیس کے مطابق فیروز والا میں جامن توڑنے پر چار سالہ بچی کو قتل کردیا گیا ہے، واقعے کے بعد پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

فیروز والا پولیس کی جانب سے ابتدائی تحقیقات میں ہولناک انکشاف کیا گیا کہ واقعہ گذشتہ ماہ اٹھارہ جون کو پیش آیا تھا، کھیت کے مالک نے سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے جامن توڑنے پر کمسن بچی کو اینٹ دے ماری، جس کے نتیجے میں چار سالہ بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ذاتی دشمنی کا شاخسانہ، قربانی کے لئے لائے گئے 3 بیل ماردئیے گئے

واقعہ کا ہولناک پہلو یہ ہے کہ بچی کی موت کے بعد کھیت کے مالک نے بچی کی لاش کو چھپا دیا، واقعے کے بعد بچی کی گمشدگی کی خبر پھیلی تو پولیس نے شواہد کی بنیاد پر کھیت کے مالک باپ بیٹے سے باز پرس کی تو دونوں ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا اور بچی کی لاش سے متعلق پولیس کو مقام بتادیا۔

پولیس حکام نے کھدائی کے درمیان چار سالہ بچی کی لاش کو نکالا جو بوسیدہ ہوچکی تھی، اہل خانہ کو لاش دکھائی گئی تو انہوں نے اس کی شناخت کرلی، واقعے کے بعد مقامی شہریوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے اور انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ واقعے میں گرفتار ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں