تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

لاہور: معذور بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد باپ کا انتہائی اقدام

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں حالات کے ستائے باپ نے اپنی ذہنی معذور بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے ساندہ میں پیش آیا، جہاں باپ نے اپنی دو بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی، جن کی شناخت 34 سالہ سعدیہ اور 30 سالہ اقصی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ضیا نامی شخص کی دونوں بیٹیاں ذہنی اور جسمانی معذور تھیں جس کے باعث اس کا والد پریشانی کا شکار تھا، بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد باپ نے بھی خودکشی کی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر باپ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیالیکن جانبرنہ ہوسکا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ساندہ میں پیش آئےافسوسناک واقعےپر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے، عثمان بزدارنے اپنے بیان میں کہا کہ معذوربچیوں کو قتل کرنے کے بعد باپ کی خود کشی پر دلی صدمہ ہوا، افسوسناک واقعے کے تدارک کے لیے ریاست اور معاشرےکو کردار ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  راولپنڈی : شادی کے 5 ماہ بعد ہی نوجوان لڑکی شوہر کے ہاتھوں قتل

دو روز قبل راولپنڈی میں تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کردیا ، مقتولہ حمیرا کے والد کا کہنا تھا کہ 18 سالہ حمیرا نیاز کو مبینہ طور پر گھر پر قتل کیا گیا،حمیرا کی شادی کو پانچ ماہ ہوئے تھے۔

والد مقتولہ نے بتایا کہ حمیرا کا اسکے شوہر عدنان سے اکثر جھگڑا رہتا تھا، ہمارے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے ہمیں انصاف چاہیے ، میری معصوم بیٹی کو سفاکیت سے قتل کیا گیا ملزم کو پھانسی دی جائے۔

Comments

- Advertisement -